امریکا،ہیلی کاپٹر حادثے میں 3افراد ہلاک،1زخمی ہیلی کاپٹر دو کمرشل عمارتوں کے درمیان گر کر تباہ ہوا

واشنگٹن(انٹر نیشنل ڈیسک)امریکی شہر لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے میں ہیلی کاپٹر دو کمرشل عمارتوں کے درمیان گر کر تباہ ہو نے سے 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ رات لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے چیٹس ورتھ میں پیش آیا جس میں 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی، یہ بھی واضح نہیں کہ ہیلی کاپٹر میں کتنے افراد سوار تھے یا حادثے میں کوئی شخص زندہ بچا ہے یا نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *