الیکشن کمیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو29اگست تک اکاﺅنٹس کے گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد (ویب ڈیسک)لیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو الیکشن ایکٹ 2017کی دفعہ 204اور 210اور الیکشن رولز 2017کے قاعدہ 159اور 160کے تحت یاد دہانی کرائی ہے کہ انہیں جون 2026 میں ختم ہونے والے مالی سال 26-2025کےلئے اپنے اکاﺅنٹس کے مربوط گوشوارے الیکشن کمیشن میں29اگست 2026 تک یا اس سے پہلے جمع کروانے ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017کی دفعہ 210کا متن ہے کہ کوئی سیاسی جماعت مالی سال کے اختتام کے ساٹھ دن کے اندر کمیشن کو اپنے گوشوارے فارم-ڈی پر چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ کے ذریعے فنڈنگ کے ذرائع،اثاثے اور واجبات کی تفصیل پیش کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو پیش کی جانے والی تفصیلات سیاسی جماعت کی آڈٹ رپورٹ جو چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ کی طرف سے جاری کی گئی ہو اور پارٹی سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار سے دستخط شدہ ہو، جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہو کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ممنوعہ ذرائع سے پارٹی کو کوئی فنڈ نہیں ملا،گوشواروں میں پارٹی کی مالی حالت کے بابت درست معلومات موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *