الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ٹربیونل- ۳ بلوچستان، کوئٹہ کے حکم کی روشنی میں حلقہ پی بی 9 کوہلو سے نواب جنگیز خان مری کی کامیابی کا سابقہ نوٹیفکیشن منسوخ کرتے ہوئے ڈی نوٹیفائی کر دیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ٹربیونل۳ بلوچستان، کوئٹہ کے حکم کی روشنی میں حلقہ پی بی 9 کوہلو سے نواب جنگیز خان مری کی کامیابی کا سابقہ نوٹیفکیشن منسوخ کرتے ہوئے انہیں کامیاب امیدوار کی حیثیت سے ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔ مزید برآں، الیکشن کمیشن نے حلقہ پی بی 9کوہلو کی مذکورہ چار پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا ہے۔ ری پولنگ کے عمل کی نگرانی ریٹرننگ آفیسر پی بی 9 کوہلو مناسب انتظامی وسائل اور سکیورٹی اہلکاروں کی دستیابی کے ساتھ کریں گے، تاکہ پولنگ کا عمل پرامن، شفاف اور منظم انداز میں مکمل ہو سکے۔ یاد رہے کہ ری پولنگ 27 اگست 2026ء کو صبح 8 بجے سے شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *