الیکشن ٹربیونل کا پی بی 9کے چار پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم

کوئٹہ(ویبڈیسک)جسٹس محمد عامر نواز راناپر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے میر نصیب اللہ خان کی طرف سے دائر کردہ الیکشن پٹیشن نمبر 52/2024 پر فیصلہ سناتے ہوئے پی بی 09 کوہلو سے کامیاب ہونے والے امیدوار نواب جنگیز خان مری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن مورخہ 04 جولائی 2024 کو کا لعدم قرار دیتے ہوئے چار پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم جاری کر دیا اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ الیکشن قوانین اور رولز کے مطابق چار پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ صاف و شفاف الیکشن کروائے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *