Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ان ریٹیڈ بڑے کارپوریٹ اداروں کے لیے قرض کی حد 3 ارب سے بڑھا کر 10 ارب روپے کر دی۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے بینکاری شعبے کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ان ریٹیڈ (Unrated) بڑے نجی کارپوریٹ قرض گیر اداروں کے لیے تمام بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں کی مجموعی ایکسپوژر کی حد 3ارب روپے سے بڑھا کر 10ارب روپے کر دی ہے۔اسٹیٹ بینک کے بینکنگ پالیسی اینڈ ریگولیشنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ معاشی ماحول میں آنے والی تبدیلیوں اور بینکاری صنعت سے موصول ہونے والی آرا کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔مرکزی بینک نے بتایا کہ نئی حد 30ستمبر 2026سے نافذ العمل ہوگی جس کے بعد بینک اور ترقیاتی مالیاتی ادارے غیر ریٹیڈ بڑے نجی کارپوریٹ قرض گیر اداروں کو مقررہ نئی حد کے مطابق قرض فراہم کر سکیں گے۔سرکلر کے مطابق غیر ریٹیڈ بڑے کارپوریٹ قرض گیر اداروں کے لیے ایکسپوژر کی نئی حد کو باسل(Basel)-IIIفریم ورک کے تحت کریڈٹ رسک (اسٹینڈرڈائزڈ اپروچ)سے متعلق نظرثانی شدہ ہدایات کا بھی حصہ بنایا جائے گا جو ستمبر 2025میں جاری کی گئیں اور جن پر بینک اور ترقیاتی مالیاتی ادارے مرحلہ وار عمل درآمد کر رہے ہیں۔