اسحاق ڈار کاوزارتِ خارجہ آمد پر کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند کا خیرمقدم

اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ اسلام آباد آمد پر کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند کا خیرمقدم کیا۔پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنما ﺅں نے پاکستان اور کینیڈا کےدوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں کے علاوہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کی۔ یاد رہے کہ وزیرِ خارجہ انیتا آنند کا یہ دورہ، وزارت سنبھالنے کے بعد پاکستان کا ان کا پہلا دورہ ہے جبکہ تقریبا ًدو دہائیوں کے بعد کسی کینیڈین وزیرخارجہ کا پہلا دور ہ پاکستان بھی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *