اسحاق ڈار چار روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئےبرطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ سمیت برطانوی حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں متوقع

لندن (ویب ڈیسک)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی ہم منصب سے ملاقات متوقع ہے۔وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں، ان کی برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ سمیت برطانوی حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں اسحاق ڈار صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانی عملے کا معاملہ زیرِبحث لائیں گے۔اسحاق ڈار اور آئی ایم او سیکریٹری جنرل کے درمیان علاقائی بحری سلامتی پر بات چیت ہوگی۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شرلی آیورکور بوچوے سے بھی ملیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *