Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (انٹرنیشنل ڈیسک)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے کویت کے وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے بدھ کو یہاں دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماں نے نہایت خوشگوار اور نتیجہ خیز ون آن ون ملاقات میں پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں کا جامع جائزہ لیا اور دیرینہ برادرانہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جس میں خاص طور پر مشرقِ وسطی کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر توجہ مرکوز کی گئی۔