Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (ویب ڈیسک)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت کو سراہتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور پر باقاعدگی سے روابط برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیاہے۔منگل کووزارتِ خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹیلی اے بیکرنے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعاون اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی ناظم الامور نے دیرپا امن کے لئے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت کو سراہتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور پر باقاعدگی سے روابط برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے وفد کی قیادت وزیراعظم محمد شہباز شریف کریں گے۔