آٹھ اگست کے دہشت گردانہ واقعے میں ہم صوبے کے متعدد ماہرِ قانون سے محروم ہو گئے، جو یقیناً ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے،گورنر بلوچستان شیخ جعفر خا ن مندوخیل

کوئٹہ(این این آئی) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ یومِ شہدائے وکلاء 8 اگست منانے کا مقصد سانحہ 8 اگست میں شہید ہونے والے وکلاء کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔ آٹھ اگست کے دہشت گردانہ واقعے میں ہم صوبے کے متعدد ماہرِ قانون سے محروم ہو گئے، جو یقیناً ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ گورنر نے مزید کہا کہ عدل و انصاف کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے 8 اگست کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان بہادر شہداء اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں جو بلوچستان میں انصاف کے حصول اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھتے ہوئے ان کی وراثت کو عزت دیتے ہیں۔ ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *