آٹو ڈسیبل سرنج کے دو نمونوں کوغیر معیاری قرار دے دیاسرنجوں کے نمونے میڈیکل ڈیوائس رولز2017 کے تحت غیر معیاری ہیں

کراچی (این این آئی)سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے آٹو ڈسیبل سرنج کے دو نمونوں کوغیر معیاری قرار دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ میں 5 ملی لیٹر اور 3 ملی لیٹر آٹو ڈِسیبل سرنج کے نمونے معیار پر پورا نہ اتر سکے، ٹیسٹ کے دوران آٹو ڈسیبل فیچر مطلوبہ معیار کے مطابق کام نہ کر سکا۔ دونوں سرنجوں کے نمونے میڈیکل ڈیوائس رولز2017 کے تحت غیر معیاری ہیں۔ ڈی جی ایس ڈی ٹی ایل عدنان رضوی نے بتایا کہ غیرمعیاری قرار دی گئی سرنجیں خیبرپختونخوا کی فارماکمپنی کی تیار کردہ ہیں، سرنجوں میں آٹو ڈِسیبلاور ری یوزفیچر ٹیسٹ ناکام ہوئے ہیں۔ٹیسٹنگ میں سرنجز کا خودکار حفاظتی نظام موثر ثابت نہیں ہوا، ٹیسٹ رپورٹس انسپکٹر ڈرگز کراچی ایسٹ اور سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ارسال کردی گئی ہیں۔غیر معیاری آٹو ڈسیبل سرنجیں انجکشن کے محفوظ استعمال کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *