آواران میں نامعلوم مسلح افراد کا رکن اسمبلی خیر جان کے پھوپھی زاد بھائی کے گھر پرحملہ ،اغواءکی کوشش ناکام ،فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک 

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) آواران کے علاقے میں نا معلوم مسلح افراد نے نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی خیر جان بلوچ کے پھوپھی زاد بھائی کے گھر پر حملہ کر کے اس کے بیٹے کو اغواءکرنے کی کوشش کی ملزم سے مذاحمت کر کے اسلحہ چھین لیا ملزمان کے ساتھی کی فائرنگ سے اس کا بھائی شدیدزخمی ہو گیا فائرنگ کے دوران ایک حملہ آورہلاک ہو گیا ملزمان جاتے ہوئے موٹرسائیکل اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگے واقع کی متعلقہ حکام کو اطلاع دے دی گئی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب بلوچستان کے علاقے آواران میں نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی خیر جان بلوچ کے پھوپھی زاد بھائی حاجی عبدالغفور کے گھر پر نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا اور انکے بیٹے عابد کو اسلحہ کے زور پر اغواءکر نے کی کوشش کی جس پر انہوں نے مذاحمت کر تے ہوئے حملہ آور سے اسلحہ چھین لیا اور حملہ آور کے ساتھی نے فائرنگ کردی جس سے اس کا بھائی شدید زخمی ہو گیا فائرنگ کے دوران ایک حملہ آور بھی مارا گیا اور ملزمان رات کی تاریکی میں ایک موٹرسائیکل اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے واقع کی اطلاع متعلقہ پولیس انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کے حکام کو دے دی گئی زخمی کو شدید تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا نیشنل پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مرکزی رہنمامیر راحمت صالح بلوچ نے واقع کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور سیکورٹی فورسز واقع کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے واقع میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتا ر کرکے کیفرکردار تک پہنچائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا کر پر امن بلوچستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *