Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ29 جولائی بدھ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گا۔فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اوج ظہور نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ایونٹ میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 28 جولائی کو ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 2 اگست تک جاری رہے گا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔