آسماء جتک کے والد اور ان کے دیگر رشتہ داروں کے پے در پے ہونے والے بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے،صدر بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن

کوئٹہ(ویب ڈیسک) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرمیر عطاءاللہ لانگو سینئر نائب صدر جمیل بوستان ،نائب صدر کوئٹہ زون عصمت اللہ اچکزئی،نائب صدر زوب زون موسی جان کاکڑ ،نائب صدر قلات زون واجہ اکرم بلوچ ،جنرل سیکریٹری نجب الدین آغا ،جوائنٹ سیکریٹری سمیرا عابد ،فائنانس سیکریٹری آیاز خان کاکڑ ،لائبریری سیکریٹری سنان ہوت ،پریس سیکریٹری عبدالقادر کاکڑ نے آسماء جتک کے والد اور ان کے دیگر رشتہ داروں کے پے در پے ہونے والے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومتِ بلوچستان اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پ ±رزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان افسوسناک واقعات میں ملوث تمام ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور متاثرہ خاندان کو بلا تاخیر انصاف فراہم کیا جائے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام میں خوف، بے چینی اور عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے، جس کا خاتمہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ آئینِ پاکستان کے مطابق ہر شہری کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، لہٰذا حکومت اس ذمہ داری کو مو ¿ثر انداز میں پورا کرے اور عوام کا ریاستی اداروں پر اعتماد بحال کرے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایک بار پھر مطالبہ کرتی ہے کہ قاتلوں کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے، شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے اور متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے تاکہ معاشرے میں امن و امان اور قانون کی بالادستی قائم ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *