Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

مظفرآباد (ویب ڈیسک )آزاد کشمیر میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع کے 13 حلقوں میں پولنگ (آج)پیر کو ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میر پور، کوٹلی اور بھمبھر کے 13 حلقوں میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ان حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 14،01،439 ہے جن میں 7،25،118 مرد اور 6،75،628 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔میرپور ڈویژن میں مجموعی طور پر 2،454 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں ضلع میرپور کے 4 حلقوں میں 597، ضلع کوٹلی کے 6 حلقوں میں 1،107 اور ضلع بھمبر کے 3 حلقوں میں 608 پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی سمیت مختلف جماعتوں اور آزاد حیثیت سے مجموعی طور پر 296 امیدوار میدان میں ہیں۔ ایل اے3 میرپور، ایل اے 6 بھمبھر اور ایل اے 10 کوٹلی میں پیپلز پارٹی، (ن )لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی میں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے،یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔