Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ (ویب ڈیسک) پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن وپاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم نے کہاہے کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے ہمیں اسکی قدر کرنی چایئے اس ملک کی آزادی کے لئے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں اس کا تحفظ اور تعمیر و ترقی اب ہماری ذمہ داری ہے جس سے عہدہ برآہونے کے لئے ہمیں اپنے تمام فروعی اور گروہی اختلافات بھلا کر اور ہر قسم کے تعصبات سے بالا تر ہو کر ایک متحد قوم کی شکل میں کام کرنا ہوگا۔پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے رابطہ آفس سے پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز کو اندرونی و بیرونی چیلنجوں اور دہشت گردی کی عفریت کا سامنا ہے، ملک دشمن قوتیں بدامنی پھیلاکر پاکستان کو کمزور اور غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں ہم اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و اتفاق قائم کر کے ہم دشمنوں کے ناپاک عزائم ناکام بناسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی ہم ماضی سے سبق سیکھ کر اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار نہ کر سکے تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کا دن تجدید و عہد کا دن ہے یہ دن ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ہمیں ایک آزاد اور خودمختار ملک دیا ہمارے بزرگوں نے اس ملک کوبنانے کے لئے جو قربانیاں دی ہیں ان کی قدر کرنی چاہیے اور پاکستا ن کی سلامتی،خودمختاری اور ترقی کے لئے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہئے -انہوں نے کہا کہ اسوقت ملک دشمن قوتیں دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں اور پاک فوج،ایف سی،پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے ملک دشمن قوتوں کے خلاف برسرپیکار ہیں ملک کے اندر سیاسی اختلافات کو صرف سیاسی حد تک محدود رکھا جائے اور قومی مفادات کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے آزادی کے خلاف یا قومی وحدت کو نقصان پہنچانے والی باتیں کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے اتحاد، اتفاق اور باہمی بھائی چارے کو فروغ دینا ناگزیر ہے ہمیں ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر ملک و ملت کے وسیع تر مفاد میں سوچنا ہوگا یہی طرز عمل پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے۔