آبنائے ہرمز میں ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، ،بیان

لندن(انٹر نیشنل ڈیسک)برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او)نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک ٹینکر کو نامعلوم سمت سے آنے والے پروجیکٹائل نے نشانہ بنایا ہے۔یو کے ایم ٹی او نے بتایا کہ واقعے کے نتیجے میں جہاز پر آگ بھڑک اٹھی تھی، جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹینکر کا تمام عملہ محفوظ ہے اور ممکنہ اثرات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔یو کے ایم ٹی او نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کو احتیاط سے سفر کرنے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع یو کے ایم ٹی او کو دینے کی ہدایت کی ہے، جبکہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *