Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

پاکستان (پ ر)آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ شب، فتنتہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے قلات کے قریب پاکستان ہائی وے (چمن-کراچی، N-25) پر تاوان کے لیے اغوا، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کی غرض سے چیک پوسٹ قائم کر کے لوگوں کی پرامن نقل و حرکت کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری ردِعمل دیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، مسلح افواج کی موثر کارروائی کے نتیجے میں ہند کی سرپرستی میں کام کرنے والی ‘فتنتہ الہندوستان’ سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی پناہ گاہ سے 23 مغویوں کو بھی رہا کروا لیا۔ دہشت گردوں کی پناہ گاہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کے ساتھ ساتھ چھ ٹرک، تین بسیں اور دو کاریں بھی برآمد کی گئیں۔
سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کے نتیجے میں ہندوستانی سرپرستی میں قائم فتنتہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا گیا۔
علاقے میں موجود کسی بھی بقایا دہشت گرد کے خاتمے اور مقامی آبادی و اہم قومی شاہراہوں کی حفاظت و سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ارد گرد کے علاقوں میں سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔
نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی اپیکس کمیٹی کے منظور شدہ وژن “عزمِ استحکام” کے تحت دہشت گردی کے خلاف بلا تعطل مہم مکمل عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔