Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (این این آئی) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے جدید پولیسنگ کے فروغ، پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے پر زور دیتے ہوئے کیپیٹل پولیس کالج میں جاری تربیتی سرگرمیوں، سکیورٹی انتظامات اور ایف آئی اے افسران کی پیشہ ورانہ تربیت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام تربیتی کورسز مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں، تربیتی معیار مزید بہتر بنایا جائے اور جدید ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس بیسڈ انویسٹی گیشن، ڈیجیٹل فرانزک اور سائنسی تفتیش کو تربیتی نصاب کا لازمی حصہ بنایا جائے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کیپیٹل پولیس کالج اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سینئر پولیس افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی لا اینڈ آرڈر محمد عتیق طاہر، ایس ایس پی لا اینڈ آرڈر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں، ایس ایس پی سی ٹی ڈی سعود خان، ڈائریکٹر ٹریننگ سی ٹی ڈی میجر اعجاز اور دیگر افسران شریک ہوئے۔آئی جی اسلام آباد کو ایف آئی اے کے زیر تربیت افسران کے تربیتی نصاب، جدید تدریسی طریقہ کار، عملی مشقوں، انٹیلی جنس بیسڈ انویسٹی گیشن، ڈیجیٹل فرانزک اور سائنسی تفتیشی مہارتوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے زیر تربیت افسران سے ملاقات بھی کی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تربیتی معیار کا جائزہ لیا۔سید علی ناصر رضوی نے ہدایت کی کہ کیپیٹل پولیس کالج میں جاری تمام کورسز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھا جائے جبکہ انسانی حقوق، پیشہ ورانہ اخلاقیات اور جدید پولیسنگ کے اصولوں کو بھی تربیتی پروگرامز میں شامل کیا جائے تاکہ افسران ہر قسم کے سکیورٹی اور تفتیشی چیلنجز سے مو ¿ثر انداز میں نمٹ سکیں۔انہوں نے کہا کہ کیپیٹل پولیس کالج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور جدید پولیسنگ کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور اداروں کے درمیان تجربات کے تبادلے سے قومی سلامتی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔