پاکستان کے مختلف شہروں میں48 گھنٹوں کے دوران تیز آندھی بارش او رطوفان کے باعث تباہی 11 افراد ہلاک۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دو روز کے دوران بارشوں اور طوفان سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں کم ازکم 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

سب سے زیادہ صوبہ خیبر پختونخوا متاثر ہوا ہے جہاں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران تیز بارش، آندھی اور فلیش فلڈز کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے سات افراد ہلاک اور 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو مرد، چار بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں اور فلیش فلڈز کے باعث مجموعی طور پر 38 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 36 گھروں کو جزوی جبکہ دو گھر مکمل طور پر منہدم ہو گئے

۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *