Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
مسقط(انٹرنیشنل ڈیسک/نیوز ایجنسیاں)عمان کے قریب آئل ٹینکر سے تیل کا اخراج جاری ہے، کچھ تیل ساحل تک پہنچ گیا۔اقوام متحدہ کی شپنگ ایجنسی کے مطابق عمان کے جزیرے القبلیہ کے شمال مشرق میں پھنسے آئل ٹینکر کیرولین بیزینگی سے تیل کا اخراج جاری ہے۔یو این شپنگ ایجنسی کا کہنا تھا کہ ٹینکر سے خارج کچھ تیل عمان کے ساحلی علاقے تک پہنچ رہا ہے، ٹینکر سے خارج ہونے والا تیل سمندر میں شمال مشرق کی جانب بہہ رہا ہے۔شپنگ ایجنسی نے کہا کہ موسمی صورتِ حال کے باعث ٹینکر تک رسائی محدود اور امدادی کارروائیوں میں تاخیر ہوئی، کیرولین بیزینگی عمان کے شہر شربیثات سے 22 ناٹیکل میل سمندر میں موجود ہے۔عمانی حکومت کا کہنا تھا کہ قدرتی محفوظ علاقے کے قریب پھنسے ٹینکر سے خام تیل کے اخراج سے 400 مربع کلومیٹر پر تیل کی تہہ بن گئی ہے۔