اسرائیلی فوج کا آبادکاروں کو فلسطینی خاندانوں کے محاصرے کی اجازت دینے کا اعتراف

مغربی کنارہ(انٹرنیشنل ڈیسک/نیوز ایجنسیاں)مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب میں واقع قصرا گاں میں اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینی خاندانوں کو گھروں میں محصور کیے رکھا جبکہ فوجی اہلکاروں نے انہیں روکنے کے بجائے مبینہ طور پر محاصرہ جاری رہنے دیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینی خاندانوں کے گھر کے قریب عارضی ڈھانچے قائم کر کے گھروں تک رسائی محدود کردی تھی جس کے باعث خاندانوں کو خوراک اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔بعد ازاں اسرائیلی فوج نے علاقے کو بند فوجی علاقہ قرار دے دیا تاہم آبادکار وہاں موجود رہے۔موقع پر موجود آزاد صحافی اینڈریو ایکس کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے آبادکاروں کو ہٹانے کے بجائے محاصرہ جاری رہنے دیا۔عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ بھی اسرائیلی آبادکاروں نے گاؤں کی ایک مسجد کو آگ لگا دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *