Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
تربت(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے اپنی رہائش گاہ پر حلقے کے عمائدین، معززین اور مختلف وفود سے ملاقات کی، جس میں حلقے کے عوامی مسائل، ترقیاتی امور اور بنیادی سہولیات سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر میر ظہور احمد بلیدی نے حلقے کے معززین کے مسائل، تجاویز اور عوامی ضروریات کو تفصیل سے سنا اور متعلقہ امور کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور علاقے کی تعمیر و ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ حلقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ حلقے کی پائیدار تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ عوامی نمائندے کی حیثیت سے ان کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حلقے کے عوام کے ساتھ رابطوں کو مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جائے گا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے براہِ راست رابطے کا سلسلہ بدستور جاری رکھا جائے گا۔