Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن، وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی کی رہنمائی اور چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ہدایات پر بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) کی جانب سے ڈاکٹروں، کلینکس اور طبی سروس فراہم کرنے والے اداروں کی ٹیکس تعمیل یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔اس سلسلے میں متعلقہ ڈاکٹروں،کلینکس اور طبی سروس فراہم کرنے والوں کو حتمی نوٹسز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ، 2015 کے تحت بی آر اے کے ساتھ اپنی رجسٹریشن مکمل کریں اور تمام قانونی تقاضوں کی پابندی یقینی بنائیں۔ نوٹسز میں متعلقہ سروس فراہم کنندگان کو بروقت ٹیکس ریٹرن فائل کرنے، واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی اور دیگر قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بی آر اے نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت میں تعمیل نہ ہونے کی صورت میں بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ، 2015 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے کہا ہے کہ ٹیکس قوانین پر مؤثر عملدرآمد، ٹیکس نیٹ میں توسیع، شفافیت اور ٹیکس دہندگان کی سہولت کاری حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں شامل ہیں، اور تمام سروس فراہم کنندگان سے قانون کی مکمل پاسداری کی توقع کی جاتی ہے۔