چاغی کے علاقے کلی محمد اعظم شہی میں نامعلوم مسلح افراد کی گیس سے سے بھرے3باؤذرپر فائرنگ

چاغی(ویب ڈیسک) ضلع چاغی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایل این جی سے بھرے تین باؤزرز کے ٹائروں پر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ یک مچ کی حدود میں دالبندین سے تقریباً 70 کلومیٹر دور کلی محمد اعظم شہی کے قریب پیش آیا، جہاں تین ایل این جی سے بھرے باؤزرز ایک خالی مکان کے اندر کھڑے تھے۔پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے باؤزرز کے ٹائروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں موقع سے فرار ہوگئے۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *