مکہ معاہدہ بڑا واضح ہے، ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا: ترجمان دفتر خارجہ

 اسلام آباد (انٹرنیشنل ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسن اندرابی نے کہا ہے مکہ معاہدہ بڑا واضح ہے کہ ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا،مکہ معاہدے پر خطے اور اس سے باہر اجتماعی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی، معاہدہ امن و سلامتی کے حوالے سے محض 3 ممالک تک محدود نہیں ہے۔صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ 7 اگست کو ہونے والا مکہ سمٹ اہمیت کا حامل رہا، پاکستان نے مکہ معاہدے کے لیے اہم ترین کردار ادا کیا، مکہ معاہدہ تینوں ممالک کے برادرانہ تعلقات میں اہم پیشرفت ہے۔انہوں نے بتایا کہ مکہ معاہدہ خالصتا دفاعی نوعیت کا ہے، معاہدہ علاقائی امن و استحکام کے لیے تینوں ممالک کے عزم کا عکاس ہے، مکہ معاہدے پر خطے اور اس سے باہر اجتماعی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی، مکہ معاہدہ امن و سلامتی کے حوالے سے محض3 ممالک تک محدود نہیں ہے۔اہوںنے کہاکہ مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے جس کامقصد امن وسلامتی ہے، مکہ معاہدہ بڑا واضح ہے کہ ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن کے حوالے سے پرامید ہے اور مشرق وسطی میں جاری تنازع کے حل کے لیے پرخلوص کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، کشیدگی اور تنا میں اضافے کے بعد فریقین نے بات چیت بھی کی ہے۔طاہر حسن اندرابی نے کہاکہ اسلام آباد ایم او یو کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن واضح ہے، ہم پاکستان سے متعلق مثبت بیان پر ایرانی صدر کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکا سعودی عرب سول جوہری ڈیل کو دیکھ رہے ہیں، سعودی عرب کے سول جوہری توانائی کے حق کا احترام اور حمایت کرتے ہیں، اس حوالے سے تفصیلی بیان ڈیل کی مکمل تفصیل سامنے آنے کے بعد جاری کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *