پاکستان–بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن کا 9واں اجلاس (آج) اسلام آباد میں ہوگا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان–بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن کا 9واں اجلاس (آج) بدھ کو اسلام آباد میں ہوگا۔ ترجمان وزارت تجارت کے مطابق بیلاروس کا 18 رکنی اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔بیلاروسی وفد کی قیادت وزیرِ توانائی ڈزیانس ماروز کر رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق پاکستان–بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن کا تکنیکی اجلاس منگل کو منعقد ہوا۔تکنیکی اجلاس میں تجارت، صنعت، زراعت، بینکاری، محنت، ٹرانسپورٹ، آئی ٹی اور دیگر شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور بیلاروس کے وزیر توانائی ڈزیانس ماروز کل وزارتی اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔وزارتی اجلاس میں دونوں ممالک کے وزراءکے خطابات اور دوطرفہ مذاکرات ہوں گے۔ اجلاس کے اختتام پر جے ایم سی پروٹوکول اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *