بلوچستان ہائی کورٹ کے تین نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھالیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے تین نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ججز سے عدالت عالیہ بلوچستان کے ایڈیٹوریم ہال میں منعقدہ سادہ مگر پروقار تقریب میں ان کے عہدوں کا حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں جسٹس محمد رؤف عطا،، جسٹس اللہ داد روشان، اور جسٹس عبدالقیوم لہڑی شامل ہیں۔تقریب میں بلوچستان ہائی کورٹ کے معزز ججز، عدلیہ کے افسران و اہلکاروں، وکلا تنظیموں کے عہدیداران، سینئر وکلاء اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر نئے ایڈیشنل ججز کو عدالتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔یاد رہے کہ صدرِ مملکت نے آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکل 197 کو آرٹیکل 175A کی شق (8) کے ساتھ ملا کر حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں ایڈیشنل ججز کی ایک سالہ مدت ان کے عہدوں کا حلف اٹھانے کی تاریخ سے شروع ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *