Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)ملک میں اتحاد، بھائی چارے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر یقین رکھتی ہے۔ پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ تمام شہری مذہب، رنگ اور نسل سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کریں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں ملک کی برابر کی شہری ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں ان کا اہم کردار ہے اسلام اور آئینِ پاکستان نے اقلیتوں کو جو حقوق دیے ہیں، وہ دنیا میں کہیں بھی کسی کو میسر نہیں ہے۔وہ کوئٹہ میں اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں وزیراعظم کے یوتھ کوآرڈینیٹر حیدر خان اچکزئی، سابق وفاقی وزیر خلیل جارج، مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ اسلام نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، مذہبی آزادی اور انسانی وقار کا واضح تصور دیا ہے، جبکہ آئینِ پاکستان بھی تمام شہریوں کو بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو مذہبی آزادی، اپنی عبادات اور مذہبی رسومات کی ادائیگی سمیت آئینی حقوق حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ تعلیم، صحت، سیاست، تجارت، سرکاری و نجی شعبوں سمیت مختلف شعبوں میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے مسائل کا حل اور انہیں قومی دھارے میں مزید موثر انداز میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حکومت اور سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ اقلیتوں کے جائز مسائل کے حل، ان کے حقوق کے تحفظ اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)ملک میں اتحاد، بھائی چارے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر یقین رکھتی ہے۔ پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ تمام شہری مذہب، رنگ اور نسل سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کریں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔تقریب کے اختتام پر اقلیتوں کے عالمی دن کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی، استحکام، امن اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔