ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے ضلعی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 13اگست کو طلب

کوئٹہ(اویب ڈیسک)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ آفس سے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق ماہِ ربیع الاوّل 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے سلسلے میں ضلعی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 13 اگست 2026 بروز جمعرات طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس ڈپٹی کمشنر کمپلیکس، انسکمب روڈ، کوئٹہ میں منعقد ہوگا، جس میں ضلعی رویتِ ہلال کمیٹی کے ارکان، جید علمائے کرام، محکمہ موسمیات، محکمہ اوقاف و مذہبی امور، محکمہ داخلہ، پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان، این ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ تمام ارکان کو مقررہ وقت پر اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ماہِ ربیع الاوّل 1448 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لے کر سفارشات مرتب کی جا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *