ایران نے خود کو ناقابلِ شکست طاقت ثابت کر دیا، عباس عراقچی ایران نے دنیا کو دکھا دیا کہ ایران ایک مضبوط اور ناقابلِ شکست طاقت ہے،پریس کانفرنس

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک/نیوز ایجنسیاں)ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے خود کو ناقابلِ شکست طاقت ثابت کر دیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے دنیا کو دکھا دیا کہ ایران ایک مضبوط اور ناقابلِ شکست طاقت ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور دیگر حکام بھی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں، مختلف ممالک کے حکام نے کہا کہ ایرانیوں نے معجزہ کر دکھایا، پوری دنیا کو حیران کر دیا۔عراقچی نے کہا کہ کسی کو توقع نہیں تھی کہ ایران اس طرح امریکا کے سامنے مزاحمت کر سکتا ہے، امریکا کو اسرائیل، مغربی دنیا اور بعض دیگر ممالک کی حمایت حاصل ہے۔عباس عراقچی نے یاد دلایا کہ امریکی صدر نے جنگ کے آغاز میں ایران سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے جنگ کے آغاز میں سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ غیر مشروط ہتھیار ڈال دو۔ایرانی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ وہ ہم سے یہی چاہتے تھے، لیکن 20 دن بعد یہی دشمن مذاکرات کے لیے منت سماجت کر رہا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *