Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) نصیرآباد ڈویژن جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ء شہری علاقوں میں گلی محلے بازاریں مارکیٹ اور سرکاری دفاتر کو قومی پرچم سبز ہلالی رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجا دیا گیا سیکورٹی کے فول پروف انتظامات چیکنگ سخت شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر گڑی نگرانی تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کی امد قریب تر ہونے کی وجہ سے عوام میں جشن آزادی منانے کیلئے تیاریاں بھی عروج پر پہنچ گئی ہیں نصیرآباد جعفرآباد اوستہ محمد صحبت پور ڈیرہ بگٹی سوئی جھل مگسی ودیگر شہروں میں جشن آزادی کے پیش نظر سرکاری دفاتر سرکاری عمارتوں بینکس اہم پبلک مقامات شہر کے اندر بازاریں مارکیٹس گلی محلوں میں سبز ہلالی رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے رات کے اوقات کار میں سرکاری دفاتر سمیت دیگر عمارتوں پر چراغاں کیا جارہا ہے جشن آزادی منانے کے لیے شہریوں میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے جبکہ ان شہروں میں سیکورٹی کے فوگ پروف انتظامات کیے گئے ہیں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت اور گڑی نگرانی کی جارہی ہے۔