سیکرٹری بلدیات اور ڈی جی کی ہدایات کے مطابق لوکل گورنمنٹ میں ٹینڈرنگ کے عملے کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،ڈائریکٹر ٹیکنیکل ساوتھ نثار احمد بگٹی

کوئٹہ(ویب ڈیسک) ڈائریکٹر ٹیکنیکل ساوتھ (پروجیکٹ کواردی نیٹر)نثاراحمد بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 4ڈسٹرکٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینڈرز شفاف طریقے سے کردیئے گئے ہیں ٹینڈر حاصل کرنے والے ٹھیکیداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کام کو معیار اور مقررہ وقت میں مکمل کریں۔یہ بات انہوں نے منگل کو ڈی جی لوکل گورنمنٹ کے دفتر میں ٹینڈراوپن کرنے کے موقع پر ٹھیکیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر اسسٹنٹ انجینئر احسان نذیر بھی موجود تھے۔نثاراحمد بگٹی نے کہا کہ سیکرٹری بلدیات رؤف بلوچ اور ڈی جی لوکل گورنمنٹ ایو ب قریشی نے سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹینڈرنگ کے عملے کو شفاف بنایا جائے اور آج بلوچستان کے 4ڈسٹرکٹ چمن،ڈیرہ بگٹی، خاران، قلعہ سیف اللہ میں مختلف کاموں کیلئے ٹھیکیداروں نے ٹینڈر جمع کرائے تھے جنہیں ٹھیکیداروں کی موجودگی میں اوپن کیا گیا ہے اور اس امر کو یقینی بنایا گیا ہے کہ کسی بھی ٹھیکیدار کی حق تلفی نہ ہواور مطلوبہ شرائط پر پورا اترنے والے ٹھیکیداروں کوترقیاتی کاموں کے آرڈر جاری کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹھیکیداروں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ٹینڈر ملنے کے بعد کام کے معیار اور اسے بروقت کرنے کیلئے اقدامات کریں تاکہ لوگ شہری ترقیاتی کاموں سے فائدہ اٹھاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری اور ڈی جی لوکل گورنمنٹ کے احکامات کی روشنی میں ترقیاتی کاموں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور جو بھی ٹھیکیدار ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل استعمال کریگااسکے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر ٹھیکیداروں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے صاف اور شفاف طریقے سے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر اوپن کرنے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ روف بلوچ، ڈی جی لوکل گورنمنٹ ایوب قریشی اور ڈائریکٹر ٹیکنیکل ساوتھ نثاراحمد بگٹی کاشکریہ اد اکیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *