Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کولمبیا[انٹرنیشنل ڈیسک]کولمبیا کے مغربی علاقے میں پیر کو آنے والے 7.4 شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں اور کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز چوکو خطے میں موجود سان ہوزے ڈیل پالمار تھا، جو کالی اور میڈیلین شہروں کے درمیان واقع ہے، جبکہ اس کی گہرائی 82 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کالی شہر کے میئر الیجاندرو ایڈر نے کہا ہے کہ کم از کم 20 عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں اور متعدد افراد ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کوئبدو اور پریرا شہروں میں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔زلزلے کے جھٹکے ملک بھر کے کئی شہروں سمیت پڑوسی ملک وینزویلا میں بھی محسوس کیے گئے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچنے اور بعض کے منہدم ہونے کے مناظر دکھائی دیتے ہیں۔حکام نقصانات کے حجم اور ممکنہ آفٹر شاکس کے خطرے کا جائزہ لے رہے ہیں، جس کے پیش نظر کئی شہروں میں عمارتیں خالی کرا لی گئی ہیں۔ملک بھر کے چھ ہوائی اڈوں پر بھی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔