اسرائیل نے غزہ بحالی کا امن منصوبہ مسترد کردیا اسرائیل حماس کی حقیقی عسکری صلاحیتوں کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے، وزیراعظم نیتن یاہو

تل ابیب (انٹرنیشنل ڈیسک/نیوز ایجنسیاں)اسرائیل نے غزہ بحالی کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پندرہ نکاتی امن منصوبہ مسترد کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ وہ اس وقت تک اپنی فوج واپس نہیں بلائیں گے جب تک حماس مکمل طور پر ہتھیار نہیں ڈال دیتا۔نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل حماس کی محض ظاہری یا فرضی کمزوری نہیں بلکہ حقیقی عسکری صلاحیتوں کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے حماس کے غیرمسلح ہونے پر اتفاق کے بعد پندرہ نکاتی امن منصوبہ دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *