Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک/نیوز ایجنسیاں)2024 سے میڈیا منظرنامے سے غائب رہنے کے بعد سابق شامی سفارت کار بشار الجعفری ماسکو میں ایک صحافی کی سالگرہ کی تقریب میں نظر آئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پر شامی شہریوں کے درمیان بڑے پیمانے پر گردش کرنے والی ویڈیو میں الجعفری ماسکو میں منعقدہ تقریب کے دوران بیٹھے دکھائی دیے۔وہ کئی برس سے ماسکو میں مقیم ہیں۔ تقریب میں متعدد افراد صحافی اکرم خزام کی سالگرہ منانے کے لیے ان کے گرد جمع تھے، جس پر متعدد شامی شہریوں کی جانب سے تبصروں اور تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔