معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ میں سید سعاد نے ایمچور سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ میں سید سعاد نے ایمچور سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ یحییٰ نے دوسری اور شہریار نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گزشتہ لیزر سٹی بالنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز میں جاری ٹورنامنٹ میں ایمچور سنگلز کے مقابلے منعقد ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق سید سعاد نے 285 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور یحییٰ نے 277 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ شہریار 271 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور علی 265 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔چیمپئن شپ 14 اگست تک جاری رہے گی جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *