فٹبال میچ کے دوران گیند سڑک پر جانے سے حادثہ، گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں گیند کو دیکھ کر ایک گاڑی کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگایا جس کے نتیجے میں پیچھے سے آنے والی گاڑی اس سے ٹکرا گئی

یورا گوئے (سپورٹس ڈیسک)یوراگوئے میں سیکنڈ ڈویژن کے ایک فٹبال میچ کے دوران گیند سڑک پر حادثے کا سبب بن گئی۔تفصیلات کے مطابق مونٹی ویڈیو میں یوراگوئے مونٹی ویڈیو اور پیسینڈو کے درمیان میچ جاری تھا۔میچ میں اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک زوردار شاٹ کے بعد گیند اسٹیڈیم سے باہر نکل کر ساتھ گزرتی شاہراہ پر جا گری اور حادثے کا سبب بن گئی۔رپورٹ کے مطابق ایک کھلاڑی نے گیند کو اتنی زور سے مارا کہ وہ میدان سے نکل کر سڑک پر جا پہنچی۔گیند کو دیکھ کر ایک گاڑی کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگائی جس کے نتیجے میں پیچھے سے آنے والی گاڑی اس سے ٹکرا گئی۔پارکے اے این سی اے پی اسٹیڈیم میں پیش آنے والا یہ منظر میچ کی براہِ راست نشریات میں بھی محفوظ ہوگیا اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *