اٹیچمنٹس ختم کرکے ملازمین کو ان کی اصل جائے تعیناتی پر واپس بھیجا جائے،امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

کوئٹہ(ویب ڈیسک) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی ڈی ای او گوادر سے ملاقات، اٹیچمنٹ ختم کرکے اساتذہ کو اصل تعیناتی پر بھیجنے کی ہدایت۔امیرجماعت اسلامی بلوچستان،قائد حق دو تحریک وایم پی ایمولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد بلوچ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں محکمہ تعلیم گوادر کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ضلع گوادر میں تعلیمی امور، اسکولوں میں اسٹاف کی دستیابی اور دیگر اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ضلع بھر میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی اٹیچڈ تعیناتیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح ہدایت دی کہ تمام اٹیچمنٹس ختم کرکے ملازمین کو ان کی اصل جائے تعیناتی پر واپس بھیجا جائے۔انہوں نے کہا کہ متعدد اسکولوں میں اساتذہ اور دیگر عملے کی کمی ایک اہم مسئلہ ہے، جبکہ دوسری جانب بعض ملازمین اپنی اصل تعیناتی کی جگہ کے بجائے دیگر مقامات پر اٹیچ ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ اٹیچمنٹ کا خاتمہ کرکے اسٹاف کو ان کے متعلقہ اسکولوں میں تعینات کیا جائے تاکہ تعلیمی اداروں میں عملے کی کمی کو پورا کیا جا سکے اور طلبہ و طالبات کی تعلیم متاثر نہ ہو۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ کی دستیابی اور اسکولوں کی مؤثر فعالیت تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے، اس لیے محکمہ تعلیم اس معاملے پر فوری اور عملی اقدامات کرے۔ملاقات میں سیرت النبی? کے سلسلے میں بھی اہم مشاورت ہوئی۔ اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ 24اگست کو پسنی جبکہ 25 اگست کو گوادر میں سیرت النبی کے حوالے سے خصوصی پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں دینی، اخلاقی اور تربیتی سرگرمیوں کا فروغ بھی طلبہ کی شخصیت سازی کے لیے اہم ہے، اور سیرت النبی? کے پروگرام اسی سلسلے کی ایک مثبت کاوش ہوں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *