Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے گذشتہ روز پولیس ٹریننگ کالج، تھانہ نیو سریاب، تھانہ محمود الرحمن سریاب، قاسم لائن اور اے ٹی ایف کمپلیکس مشرقی بائی پاس کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ پولیس ٹریننگ کالج دورے کے موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کو کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ڈاکٹر فرحان زاہد نے مختلف امور، سکیورٹی انتظامات اور تربیتی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے پولیس ٹریننگ کالج میں سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور ضروری اقدامات یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی بہترین تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے متعلقہ افسران کو سکیورٹی و دیگر انتظامات مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا قیام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ بلوچستان پولیس کی بنیادی اور اہم ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس امن وامان کے استحکام کے علاوہ جرائم کی بیخ کنی کے لیے بھی سرگرم ہے۔ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت، ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل سمت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔