Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ (ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما، ایم این اے پھلین بلوچ نے کہا ہے کہ پمز ہسپتال اسلام آباد میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے المناک واقعے میں معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر دل انتہائی رنجیدہ ہے، سوگوار والدین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پمز ہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت پر گہرا دکھ اور افسوس ہواہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں سوگوار والدین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔پھلین بلوچ نے سانحہ پمز ہسپتال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق بچوں کے والدین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، نومولود بچوں کی ہلاکت والدین کیلئے ناقابل تصور دکھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں، اس افسوسناک سانحے پر متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی متاثرہ خاندانوں کو صبر و استقامت عطا فرمائے، حکومت کو چاہیے کہ اس واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرے، ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر ااقدامات یقینی بنائے جائیں۔