محکمہ ریلویز نے آج کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو معطل جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد تک محدود کردیا

کوئٹہ (ویب ڈیسک) محکمہ ریلویز نے آج کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو معطل جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد تک محدود کردیا،ٹرین سروس ریلوے ٹریک کی مرمت کے سلسلے میں معطل کی گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کی مرمت کے سلسلے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کل منگل کو معطل کردی گئی،اسی طرح پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد تک محدود کردی گئی ہے یہ ٹرین جیکب آباد سے واپس پشاور جائے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین معطل ہونے کے باعث مسافروں کو ان کے ٹکٹ کی رقم واپس کر دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *