Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(این این آئی)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی قومی، وطنی اور جمہوری خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم بابائے بلوچستان کی برسی ایسے حالات میں منا رہے ہیں جب ملک بالخصوص بلوچستان ایک بار پھر سیاسی بے یقینی، جمہوری بحران، معاشی مشکلات اور قومی حقوق کے اہم سوالات سے دوچار ہے۔ ایسے وقت میں میر غوث بخش بزنجو کی سیاسی بصیرت، جمہوری فکر اور اصولی سیاست ہمارے لیے پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میر غوث بخش بزنجو محض ایک سیاسی رہنما نہیں بلکہ ایک مکمل سیاسی فکر، جمہوری مزاحمت اور قومی برابری کی علامت تھے۔ انہوں نے اپنی پوری سیاسی زندگی جمہوریت، آئین کی بالادستی، وفاقی اکائیوں کے حقوق، قومی برابری اور سیاسی مکالمے کے فروغ کے لیے وقف کی اور مشکل ترین حالات میں بھی اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔انہوں نے کہا کہ میر غوث بخش بزنجو کی سیاسی بصیرت کا ایک بنیادی پہلو یہ تھا کہ وہ پاکستان کو ایک کثیرالقومی ریاست سمجھتے تھے، جہاں مختلف قومیں اپنی تاریخ، شناخت، زبان، ثقافت اور جغرافیائی وحدت کے ساتھ موجود ہیں۔ جنہیں آج ہم صوبے کہتے ہیں، میر غوث بخش بزنجو کے سیاسی تصور میں وہ محض انتظامی یونٹ نہیں بلکہ تاریخی وحدتیں ہیں۔ ان میں سے ہر ایک اپنی صدیوں پرانی جداگانہ تاریخ، جغرافیہ، ثقافت اور زبان رکھتا ہے۔