Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین حالیہ دفاعی تعاون اور باہمی اشتراک کے تناظر میں ضلع نصیرآباد میں بھی خیرسگالی یکجہتی اور برادرانہ تعلقات کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی ہدایت پر شہر کی اہم شاہراہوں سرکاری عمارتوں اور نمایاں عوامی مقامات پر خوبصورت اور بامقصد پینا فلیکس نصب کیے گئے ہیں.ان پینا فلیکس میں پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچموں کو دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے، جبکہ ان کے ساتھ باہمی دوستی اخوت اتحاد اور مشترکہ سلامتی کے پیغامات نمایاں طور پر درج ہیں اس اقدام کا مقصد نہ صرف تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو اجاگر کرنا ہے بلکہ عوامی سطح پر موجود محبت اعتماد اور بھائی چارے کے جذبات کو مزید تقویت دینا بھی ہے کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ تعلقات محض سفارتی روابط تک محدود نہیں بلکہ یہ گہرے تاریخی مذہبی ثقافتی اور برادرانہ رشتوں پر استوار ہیں ان تعلقات کی بنیاد عوامی سطح پر موجود خلوص، اعتماد اور باہمی احترام پر ہے جو ہر آزمائش میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کی روشن مثال پیش کرتے ہیں.انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دفاعی تعاون اور اشتراک تینوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد ہم آہنگی اور مشترکہ مفادات کے فروغ کی عکاسی کرتا ہے، جو نہ صرف خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اہم ہے بلکہ مسلم اُمہ کے اتحاد اور یکجہتی کے لیے بھی ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت ہے کمشنر نصیرآباد ڈویژن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب اور ترکیہ کو ہمیشہ اپنے مخلص، قابلِ اعتماد اور قریبی دوست سمجھتے ہیں اور باہمی تعاون مشترکہ اقدامات اور مسلسل روابط کے ذریعے یہ تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم، فعال اور پائیدار ہوں گے.