Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کراچی میں پولیس کی جانب سے پشتون کاروباری افراد پر مبینہ تشدد، گرفتاریوں اور ان کی املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔انجینئر زمرک خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس سے قبل بھی پشتونوں کے ساتھ اس نوعیت کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں، جن کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی نے ڈٹ کر آواز اٹھائی اور آئندہ بھی پشتونوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پختونوں پر پولیس تشدد اور ان کی املاک کو نقصان پہنچانے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ حکومتِ سندھ واقعے کا فوری نوٹس لے اور ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔