Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ (این این آئی) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے محافظوں کے کراچی میں موجودفلیٹ میں سیکورٹی فورسز کا اندر داخل ہونا وہاں موجود گارڈز کو زدکوب کرنے کے عمل کو ملکی آئین کے انسانی حقوق کے شقات کی کھلی خلاف ورزی اور قانون پائمالی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاست، جمہوریت اور جمہوری نظام کی بات کرنے والے پارٹیوں، انکے رہبری کے صف اول کے لیڈرز کو ہراساں کرنے کا عمل مسلسل جاری ہے۔ جو صرف اور صرف نفرت پیدا کرنے کے سوا کچھ نہیں۔ پشتونخوامیپ ایسے ناروا،غیر آئینی، غیر قانونی اقدامات کو ہر صورت میں بند کرنے اور واقعہ میں ملوث پولیس افسیران ودیگر ذمہ دارن کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ آئندہ ملکی سطح کے سیاسی اکابرین کے خلاف ایسے ناروا اقدامات کا خاتمہ ہوسکیں۔