مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ سے اغواء ہونے والے 2افراد بحفاظت بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے

کوئٹہ(این این آئی) مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ سے اغواء ہونے والے 2افراد بحفاظت بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ سے 24جولائی کو نامعلوم مسلح افراد نے 2افراد جان محمد اور سجاد علی کو اغواء کرلیا تھا جن کی رہائی کیلئے ورثاء سے اڑھائی کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم اتوار کو دونوں نوجوان بحفاظت بازیاب ہوکر گھروں کو پہنچ گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *