بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں کارروائیاں کیں۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کارروائیوں کے نتیجے میں 15 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسزکی کارروائیوں کے باعث دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو نقصان پہنچا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *