صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کے تمام صوبائی حلقوں کو یکساں بنیادوں پر ریکارڈ ترقیاتی فنڈز فراہم کئے گئے،پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما حاجی خان محمدبڑیچ

کوئٹہ (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما حاجی خان محمدبڑیچ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کے تمام صوبائی حلقوں کو یکساں بنیادوں پر ریکارڈ ترقیاتی فنڈز فراہم کئے گئے جس سے ترقیاتی کاموں پر کام تیزی سے جاری ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اپنے دفتر میں ملاقات کرنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی اور ضلعی رہنماوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔حاجی خان محمد بڑیچ نے کہاکہ بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مخلوط صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی قیادت میں عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کررہی ہے اور گزشتہ اڑھائی سال کے دوران صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کئے گئے ہیں جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں سے عوام مستفید ہورہے ہیں صوبائی حکومت نے دارالحکومت کوئٹہ میں کوئٹہ پیکج کے تحت تمام سڑکوں کو کشادہ کیا ہے جس سے ٹریفک کی روانی میں مدد ملی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی برسراقتدار آئی ہے صوبے اورملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج صوبے بھر میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات پر ترقیاتی کاموں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ ترقیاتی کاموں کو معیار کے مطابق مکمل کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں فعال اور منظم ہے پارٹی کارکنوں کے مسائل حل کرنے میں وزیراعلیٰ بلوچستان خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اورانشاء اللہ کارکنوں کے مسائل حل کئے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *