وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سانحہ سول اسپتال میں وکلاء کی شہادت کی دسویں برسی پر پیغام

کوئٹہ (خ ن )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سانحہ سول اسپتال میں وکلاء کی شہادت کی دسویں برسی پر پیغام،وزیراعلی سرفراز احمد بگٹی نے کہاہےکہ
8 اگست بلوچستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ کے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔سانحہ 8 اگست کے زخم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہیں، دہشت گردی نے بلوچستان کے قیمتی اور باصلاحیت افراد کو ہم سے چھینا۔سانحہ سول ہسپتال میں بلوچستان نے اپنے نامور وکلاء، صحافیوں اور دیگر قیمتی انسانی جانوں سے محروم ہو کر ناقابلِ تلافی نقصان اٹھایا۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان کے عوام اور ریاستی اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔حکومت بلوچستان امن و استحکام اور شہریوں کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے، دہشت گردی کے خلاف پوری قوت سے کارروائی جاری رہے گی.سانحہ 8 اگست کے تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *